امت نیوز ڈیسک//
کولگام، 13 اپریل ؛ جنوبی کشمیر میں 40 کنال اراضی پر پھیلی پوست کی فصل کو جمعرات کو ضلع انتظامیہ کے ریونیو اور ایکسائز اہلکاروں نے تباہ کر دیا۔
نائب تحصیلدار شبیر احمد اور ایکسائز انسپکٹر ناصر احمد پر مشتمل ٹیم نے ایکسائز اینڈ ریونیو کے دیگر عملے کے ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بگام اور رامگرد گاؤں میں 40 کنال اراضی پر پھیلی پوست کی غیر قانونی فصل کو تلف کیا۔
این ٹی نائب تحصیلدار بالسو اور تحصیلدار انچارج کولگام شبیر احمد نے سی این ایس کو بتایا کہ اس مہم کے لیے ان کے پاس جدید ترین گھاس کاٹنے والی مشینیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔







