امت نیوز ڈیسک //
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ جمعرات کو انتقال اس دنیا سے انتقال کر گئے
خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا محمد رابع حسنی ندوی صاحب گذشتہ کئی دنوں سے کافی علیل تھے اور جمعرات کو پونے چار بجے کے قریب لکھنؤ کے ایک اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔
مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی ولادت یکم اکتوبر۱۹۲۹ کورائے بریلی کے تکیہ کلاں میں ہوئی، اور مولانا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے چوتھے صدر اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے حالیہ ناظم تھے،نیز آپ عالمی رابطہ ادب اسلامی ریاض (سعودی عرب) کے نائب صدر اور رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے رکن اساسی بھی تھے۔







