• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حسنین مسعودی نے ایل جی کو لکھا خط

حسنین مسعودی نے ایل جی کو لکھا خط

by امت ڈیسک
13/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں خانہ بدوش آبادی کیلئے قائم 1521 سیزنل تعلیمی مراکز میں کام کرنے والے 1869 اساتذہ کی حالت زار سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی نوٹس میں لائی۔

انہوں نے اپنے ایک تحریری خط میں لکھا کہ گجر و بکروال برادری آبادی کی ایک بڑی تعداد گرمیوں میں اپنے مویشیوں کے ساتھ جموں سے کشمیر کے بالائی علاقوں کی طرف ہجرت کرتی ہے اور سردیوں کے آغاز پر جموں واپس آتی ہے اور ہجرت سے اس طبقہ کے بچوں کی تعلیم کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ بچوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے تعلیم حاصل ہو اور ریاستی حکومت نے 2006 میں کسی وقت سمگرا شکشا اسکیم کے تحت بہکوں اور ڈھوکوں میں ”سیزنل تعلیمی مراکز“ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔یہ تمام 1521 سیزنل مراکز آج تک کام کر رہے ہیں اور 1869 اساتذہ ایسے مراکز میں خانہ بدوش طبقے کے بچوں کو پڑھا رہے ہیں، لیکن ان مراکز کے اساتذہ کو چھ ماہ کے بعد فارغ کر دیا جاتا ہے اور سال کے باقی 6 ماہ کے لئے انہیں بے روزگار کر دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اساتذہ کو اس مدت کے لئے 10ہزار روپے ماہانہ کی معمولی رقم ادا کی جاتی ہے ۔مذکورہ اساتذہ جو ایس ٹی زمرے سے تعلق رکھتے ہیں، گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے اپنے مستقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔یہ معاملہ لوک سبھا میں بھی اٹھایا گیا تاکہ حکومت کی توجہ ان کی مشکلات کی طرف مبذول کرائی جا سکے اور اس کے بعد اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ میں بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔مزید پڑھیں:سیزنل اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی حکام سے فریادتاہم معاملے کی نسبت ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ مسعودی نے ایل جی سے اپیل کی کہ ان سیزنل اساتذہ کو مستقل کرکے انہیں متعلقہ اضلاع کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے۔مذکورہ اساتذہ متعلقہ اضلاع کے اسکولوں میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں اور خانہ بدوش آبادی کی آمد پر موسمی مراکز میں تعینات ہوں۔اس سے موسمی مرکز کے اساتذہ کا حقیقی اور دیرینہ مطالبہ حل ہو جائے گا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آئین کا انکاؤنٹر کرنے کی کوشش کی جارہی، اسد الدین اویسی کا سخت ردعمل

Next Post

*مارگن ٹاپ روڈ موسم سرما کے تعطل کے بعد کھول دیا گیا*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post

*مارگن ٹاپ روڈ موسم سرما کے تعطل کے بعد کھول دیا گیا*

گشتی چندہ اور ماہ رمضان المبارک :کیا ہمیں گداگری کی عادت ہو گئی ہے۔۔؟

گشتی چندہ اور ماہ رمضان المبارک :کیا ہمیں گداگری کی عادت ہو گئی ہے۔۔؟

زکوٰۃ کا اجتماعی نظام خوش حالی کا نقیب

زکوٰۃ کا اجتماعی نظام خوش حالی کا نقیب

اللّٰہ تعالیٰ کی حکمت و دانائی کے راز

کیوں ہم خوار ہوئے تارک قرآن ہوکر ؟

گشتی چندہ اور ماہ رمضان المبارک :کیا ہمیں گداگری کی عادت ہو گئی ہے۔۔؟

امریکہ: منافقت کا مکروہ چہرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »