امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 14 اپریل: جامع مسجد کے انتظامی ادارہ انجمن اوقاف نے جمعہ کو کہا کہ حکام نے تاریخی مسجد میں "جمعۃ الوداع” کی باجماعت نماز کی اجازت نہیں دی ہے۔ انجمن اوقاف جامع مسجد کا کہنا ہے کہ ’’ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس حکام نے صبح 9.30 بجے جامع مسجد کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے کہا کہ وہ مسجد کے دروازوں کو تالے لگا دیں کیونکہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ مسجد میں جمعتہ الوداع کی نماز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘
انجمن اوقاف جامع مسجد نے جاری ایک بیان میں کہا۔ "انجمن اوقاف حکام کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے جس سے لاکھوں مسلمانوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو وادی کے تمام حصوں سے روایتی طور پر رمضان کے آخری اور بابرکت جمعہ کو جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے آتے ہیں جہاں آخری جمعہ کی نماز کی بہت اہمیت ہے“۔







