امت نیوز ڈیسک//
کولگام، 14 اپریل: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہل حاجی پورہ کے گرووتن علاقے میں جمعہ کو نالے سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، یہ بات حکام نے بتائی۔
پولیس ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کچھ راہگیروں نے ایک پل کے قریب ویشو نالے میں ایک خاتون کی لاش پڑی دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو نالے سے نکالا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ شناخت کی جا رہی ہے۔







