• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امسال امرناتھ یاترا کا یکم جولائی سے آغاز، رجسٹریشن 17 اپریل سے شروع

امسال امرناتھ یاترا کا یکم جولائی سے آغاز، رجسٹریشن 17 اپریل سے شروع

by امت ڈیسک
15/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : امسال امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ یاترا کے لیے رجسٹریشن 17 اپریل سے آف لائن اور آن لائن موڈ کے ذریعے شروع ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ۔بتادیں کا سالانہ امرناتھ یاترا کا انتظام شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کرتا ہے۔ امرناتھ یاترا کا اعلان کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ امسال سالانہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ یاترا پر آنے والے تمام عقیدت مندوں کو بہترین صحت کی دیکھ بھال اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے آغاز سے قبل ٹیلی کام خدمات کو فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 62 روزہ شری امرناتھ جی یاترا یکم جولائی کو شروع ہوگی اور 31 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم اور ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کی اولین ترجیح ہے کہ تمام عقیدت مندوں کو پریشانی سے پاک یاترا کرنی چاہئے۔ ساتھ ہی انہیں اعلیٰ درجہ کی صحت کی دیکھ بھال اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یاترا سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز اور تمام محکمے کے ساتھ کام کیا جائے گا تاکہ یاتریوں کے لیے رہائش، بجلی، پانی، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔واضح کریں کہ امرناتھ یاترا کشمیر میں دو راستوں سے شروع ہوتی، ایک روایتی روڈ اننت ناگ کا پہلگام ٹریک جبکہ دوسرا روڈ گاندربل ضلع کے بالتال علاقہ سے ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2019میں دفعہ 370کی منسوخی سے قبل امرناتھ یاترا کو وسط میں ہی روک دیا گیا تھا اور 2020اور 2021میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یاترا کو معطل کر دیا گیا تھا۔ قریب تین سال کے وقفہ کے بعد گزشتہ برس یعنی 2022میں حکومت نے یاترا کے دوران آٹھ سے دس لاکھ یاتریوں کی آمد کی توقع کی تھی تاہم حکومتی اعداد و شمار کے برعکس اس سے کئی گنا کم یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے تھے۔ علاوہ ازیں بالتل علاقے میں گزشتہ برس بادل پھٹنے کے سبب پیدا ہوئی سیلابی صورتحال کی وجہ سے کئی یاتری، خدمت گزار ہلاک ہو گئے تھے۔سنہ 2022 میں43 دنوں میں 3 لاکھ 65 ہزار عقیدت مندوں نے شیولنگم کے درشن کیے۔ وہیں سنہ 2019 میں صرف 32 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا میں 3 لاکھ 42 ہزار 83 عقیدت مندوں نے گُپھا کے درشن کیے تھے، جب کہ سنہ 2018 میں 2 لاکھ 85 ہزار 6 افراد اور 2017 میں 2 لاکھ 60 ہزار 3 افراد نے گُپھا کے درشن کیے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میرواعظ عمر کی طویل نظر بندی کو ختم کیا جائے : ڈاکٹر فاروق

Next Post

وزیر اعظم کو ’بدعنوانی‘ سے زیادہ نفرت نہیں ہے! ستیہ پال ملک کا تہلکہ خیزبیان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
Next Post
وزیر اعظم کو ’بدعنوانی‘ سے زیادہ نفرت نہیں ہے! ستیہ پال ملک کا تہلکہ خیزبیان

وزیر اعظم کو ’بدعنوانی‘ سے زیادہ نفرت نہیں ہے! ستیہ پال ملک کا تہلکہ خیزبیان

جے یو کے پونچھ کیمپس نے سیری کلچر فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا۔

جے یو کے پونچھ کیمپس نے سیری کلچر فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا۔

موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کا ایک سب سے طاقتور طریقہ رویے میں تبدیلی ہے: پی ایم مودی

موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کا ایک سب سے طاقتور طریقہ رویے میں تبدیلی ہے: پی ایم مودی

جے یو کے پونچھ کیمپس نے سیری کلچر فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا۔

جے یو کے پونچھ کیمپس نے سیری کلچر فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا۔

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

*شمالی کشمیر میں بی ایس این ایل ملازمین کی کرنٹ لگنے سے موت*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »