• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میرواعظ عمر کی طویل نظر بندی کو ختم کیا جائے : ڈاکٹر فاروق

میرواعظ عمر کی طویل نظر بندی کو ختم کیا جائے : ڈاکٹر فاروق

by امت ڈیسک
15/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعتہ الوداع کے اس عظیم اور بابرکت دن کے موقع پر نماز کے لئے بند رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وادی کشمیر می امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے تو میر واعظ مولوی عمر فاروق کی طویل نظری بندی کو ختم کیوں نہیں جارہا ہے۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ متبرک جمعہ الوداع کے موقعے پر تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینا قابل افسوس ہے اور قابل مذمت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایل جی انتظامیہ اور مرکزی سرکار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وادی کشمیر میں امن وامان کی صورتحال میں قدرے بہتری آئی ہے تو جامع جسی تاریخی عبادت گاہ پر آج کے دن پر تالے چڑھانے کا کیا مطلب ہے۔انہوں کہا کہ یہ حد درجہ افسوس کی بات ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اس موقع سوالیہ انداز میں پوچھا کہ اگر یہاں کی موجودہ سرکار امن کی فضا بحال ہونے کا دم کھم بھر رہی ہے تو میر واعظ مولوی عمرفاروق کی رہائی کو ممکن کیوں نہیں بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا وقت آچکا ہے کہ ان کی طویل نظری بندی کو ختم کر کے انہیں اپنے دینی اور ملی فرائض انجام دینے کی دی جائے ،کیونکہ معاشرے میں جس طرح کے جرائم دیکھے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اصلاح معاشرہے کے لئے میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق جیسے علماء دین کا اہم رول بنتا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ اور مرکزی سرکار پر زور دیا کہ میر واعظ عمرفاروق کی رہائی بلاشرط وشروط عمل میں لائی جائے تاکہ موصوف آزادنہ طور اپنی معمول کی سرگرمیاں شروع کرسکیں۔واضح رہے میرواعظ عمرفاروق 5 اگست2019 سے مسلسل اپنے گھر پر نظر بند ہیں جس کے نتیجے میں وہ تقریباً 4 برس سے اپنی دینی اور ملی خدمات انجام دینے سے قاصر ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

*اننت ناگ سے 10ویں جماعت کے طالب علم نے شاعری کی پہلی کتاب شائع کی*

Next Post

امسال امرناتھ یاترا کا یکم جولائی سے آغاز، رجسٹریشن 17 اپریل سے شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
امسال امرناتھ یاترا کا یکم جولائی سے آغاز، رجسٹریشن 17 اپریل سے شروع

امسال امرناتھ یاترا کا یکم جولائی سے آغاز، رجسٹریشن 17 اپریل سے شروع

وزیر اعظم کو ’بدعنوانی‘ سے زیادہ نفرت نہیں ہے! ستیہ پال ملک کا تہلکہ خیزبیان

وزیر اعظم کو ’بدعنوانی‘ سے زیادہ نفرت نہیں ہے! ستیہ پال ملک کا تہلکہ خیزبیان

جے یو کے پونچھ کیمپس نے سیری کلچر فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا۔

جے یو کے پونچھ کیمپس نے سیری کلچر فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا۔

موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کا ایک سب سے طاقتور طریقہ رویے میں تبدیلی ہے: پی ایم مودی

موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کا ایک سب سے طاقتور طریقہ رویے میں تبدیلی ہے: پی ایم مودی

جے یو کے پونچھ کیمپس نے سیری کلچر فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا۔

جے یو کے پونچھ کیمپس نے سیری کلچر فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »