امت نیوز ڈیسک//
بانڈی پورہ، 16 اپریل: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں حکام نے موسم کی تازہ اطلاع کے پیش نظر اتوار کو بانڈی پورہ-گریز کے ساتھ ٹریفک کی نقل و حرکت بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ گریز جانے والی سڑک جو رازدان پاس سے گزرتی ہے آج ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، "برف باری کی پیشین گوئی کے پیش نظر اور احتیاطی تدابیر کے طور پر، آج 16-04-2023 کو بانڈی پورہ گریز روڈ پر ٹریفک معطل رہے گی۔”
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سردیوں کے مہینوں میں سڑک پر برف جمع ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ وادی کے باقی حصوں سے کٹا رہتا ہے۔








