امت نیوز ڈیسک //
سری نگر // ٹریفک پولیس کثیر نے اپنے دو اہلکاروں کو ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر غیر پیشہ ورانہ حرکت میں ملوث ہونے کی پاداش معطل کر دیا ہے۔
سینئر سپر نٹنڈنٹ آف پولیس، ٹریفک رورل کشمیر، رویندر پال سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ہفتہ کو قابل اعتماد ذرائع سے ایک ویڈیو موصول ہوا جس میں ٹریفک پولیس میں تعینات ایک اہلکار کو مبینہ طور پر غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بیان میں کہا گیا، اس کے جواب میں، ایس ایس پی ٹریفک دیہی کشمیر کی طرف سے ابتدائی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا اور پہلی نظر میں معاملے میں ملوث ٹریفک پولیس اہلکاروں اور اس کے نگران اہلکار کی جانب سے سنگین بد انتظامی کا انکشاف ہوا”۔
دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے ٹریفک پولیس لائنز رورل کشمیر سے منسلک کر دیا گیا ہے جہاں ان دونوں کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ٹریفک پولیس اپنے کام کاج میں پیشہ ورانہ مہارت اورقابلیت کے اعلی ترین معیاروں کے لیے پر عزم ہے”۔










