امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 16 اپریل: اننت ناگ کے اترسو علاقے میں اتوار کو دو افراد کو غیر قانونی لکڑی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ 15/16-04-2023 کی درمیانی رات پولیس اُترسو نے اُترسو میں غیر قانونی لکڑی کے 06 لاگ ضبط کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین گھوڑوں پر لکڑیاں چڑھائی گئی تھیں اور اس کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ان کی شناخت شبیر احمد خان ولد سید علی اور جاوید احمد خان ولد حیدر خان ساکنہ براریگن اترسو کے طور پر ہوئی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔










