امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 20 اپریل: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں ایک آوارہ کتے کے حملہ سے ایک آٹھ سالہ لڑکا بری طرح زخمی ہو گیا۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایک آوارہ کتا اونتی پورہ علاقے میں داخل ہوا اور منگل کو ایک نابالغ لڑکے پر حملہ کر کے اسے اس کے گھر کے قریب زخمی کر دیا۔
اس کی شناخت حارث خورشید میر (08) ولد خورشید احمد ساکنہ ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حارث کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے جدید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس سری نگر ریفر کیا گیا۔
دریں اثناء ایس ایم ایچ ایس سری نگر کے سرجری یونٹ کے ایک ڈاکٹر نے کے این او کو بتایا کہ حارث کو کتوں نے بری طرح مارا اور اس کے مختلف اعضاء کو نقصان پہنچا۔
اس کو اتنی بری طرح اور گہرا کاٹا گیا تھا کہ اس کے پھیپھڑے اور دیگر اہم اعضاء کو بھی چوٹیں آئیں تاہم ان کا علاج جاری ہے اور اس وقت ان کی حالت مستحکم ہے،









