امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 20 اپریل : پونچھ ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
"آج تقریباً تین بجے، راجوری سیکٹر میں بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان جانے والی فوج کی ایک گاڑی پر نامعلوم (عسکریت پسندوں) نے فائرنگ کی، جس نے علاقے میں موسلادھار بارش اور کم روشنی کا فائدہ اٹھایا۔
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ (عسکریت پسندوں) کی طرف سے ممکنہ طور پر گرینیڈ کے استعمال کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس علاقے میں انسداد ملی ٹینسی کی کارروائیوں کے لیے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ کے پانچ اہلکاروں نے بدقسمتی سے اس واقعے میں اپنی جانیں گنوائیں ایک اور شدید زخمی فوجی کو فوری طور پر راجوری کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ زیر علاج ہے۔
فوج نے کہا کہ مجرموں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ "مزید تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔” (جی این ایس)






