امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 27 اپریل: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے خان صاحب علاقے میں بدھ کی دیر رات ایک 22 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
ایک اہلکار نے کشمیر اسکرول کو بتایا کہ چمبورہ خانصاحب کے ایک نوجوان (نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں-










