• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

فوجی گاڑی پر حملے کیلئے اسٹیل کوٹڈ گولیاں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا: دلباغ سنگھ

by امت ڈیسک
28/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ پونچھ کے بھاٹا دوریاں علاقے میں 21 اپریل کو فوجی گاڑی پر ہونے والے حملے میں اسٹیل کوٹڈ گولیوں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے حملے مقامی حمایت کے بغیر انجام نہیں دئے جاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں تین سے پانچ ملی ٹنٹ ملوث ہوسکتے ہیں جبکہ راجوری – پونچھ علاقے میں 9 سے 12 ملی ٹنٹ سرگرم ہوسکتے ہیں۔

موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز راجوری کے درہل علاقے میں تلاشی آپریشن کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا، ‘پونچھ میں ہوئے حملے جیسے حملے مقامی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں ہوتے ہیں ملی ٹنٹوں کو ایک جگہ پناہ دی گئی، ساز و سامان فراہم کیا گیا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کیا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘حملہ آوروں نے علاقے کی اچھی طرح سے چھان بین کی تھی اور بارشوں کے باوجود فوجی گاڑی پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگئے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں گاڑی کی رفتار بھی صفر کے برابر ہوتی ہے اور گھات لگا کر حملہ کرنے کا بھی اچھا موقع ہے’۔سنگھ نے کہا کہ اس حملے میں تین سے پانچ ملی ٹنٹ ملوث ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پونچھ – راجوری علاقے میں نو سے بارہ ملی ٹنٹ سرگرم ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی گاڑی کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لئے اسٹیل کوٹڈ گولیوں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا اور یہ حملہ جنگل کے قریب انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ انجام دینے کے لئے قدرتی کمین گاہ کا استعمال کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں پولیس چیف نے کہا کہ نثار احمد ساکن گرسائی پہلے ہی پولیس کے مشکوک لسٹ میں تھا۔انہوں نے کہا: ‘نثار سال1990 سے جنگجو اعانت کار کی حیثیت سے سرگرم تھا اس کو پہلے بھی پوچھ تاچھ کے لئے کئی بار اٹھایا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘اس بار بھی شواہد کی تصدیق کے بعد، اس کو پونچھ حملے میں جنگجوئوں کو منطقی اور دیگر سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا اور اس کے علاوہ نثار کی فیملی بھی جنگجوئوں کو سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث پائی گئی’۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہتھیار، گرینیڈ، نقدی رقم ڈرون کے ذریعے ڈالے گئے اور ہم اس جگہ کی نشاندہی کر رہے ہیں جہاں یہ ساز و سامان ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اب تک نصف درجن کے قریب گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں جن میں خاص طور پر وہ لوگ شامل ہیں جو حملہ آوروں کو ساز وسامان اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں ملوث ہیں۔ (یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرحد پر امن کے بغیر چین کے ساتھ تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے: راجناتھ سنگھ

Next Post

پتن میں چرس سمیت منشیات فروش گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
پتن میں چرس سمیت منشیات فروش گرفتار

پتن میں چرس سمیت منشیات فروش گرفتار

*سرینگر میں لاوارث نوزائیدہ کی لاش ملی*

جنوبی کشمیر میں سلیب سے گر کر ایک شخص کی موت

بلاول بھٹو کا بھارت دورہ دونوں ممالک کے لیے سود مند: نظر احمد لاوے

بلاول بھٹو کا بھارت دورہ دونوں ممالک کے لیے سود مند: نظر احمد لاوے

ایک ارب لوگوں نے پی ایم مودی کی من کی بات سنی

آئی آئی ایم سی کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ پی ایم کے من کی بات پروگرام نے حقیقی بھارت کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے

جی ایچ ایس بالکوٹ اڑی میں ایل او سی کے قریب صحت سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

جی ایچ ایس بالکوٹ اڑی میں ایل او سی کے قریب صحت سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »