• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ حملہ کے بعد  عام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے: محبوبہ مفتی

پونچھ حملہ کے بعد عام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
29/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ پونچھ میں فوجی گاڑی کے حملے کے بعد عوام پر ظلم اور ستم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "حملہ اگر فوج پر ہوا ہے تو عوام پر ظلم کیوں ہو رہا ہے؟”سرینگر میں پارٹی کے دفتر پر ایک مختصر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ "پونچھ کے بھمرگلی علاقہ میں حالیہ دنوں ایک عسکریت پسندانہ حملے کے دوران پانچ فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہے کہ اس حملے کی بھی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے اور اس حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ کے بہانے ایجنسیاں عام شہریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے اس حملہ کے بعد پونچھ علاقہ میں سیکنڑوں افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا اور درجنوں افراد کو مارا پیٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حملہ فوج پر ہوا ہے تو عوام پر ظلم کیوں ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک مقامی شخص مختار شاہ نے مبینہ طور پولیس حراست میں خودکشی کرلی۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ متوفی کے اہل خانہ کے مطابق مذکوہ نوجوان کی خودکشی حراست میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مذکوہ نوجوان کو پہلے مہندر ہسپتال لے جایا گیا جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے راجوری منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں نوجوان کا ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں مذکورہ نوجوان یہ کیہ رہا ہے کہ ایجنسیوں کی جانب سے تنگ کئے جانے کے بعد وہ خودکشی کےلیے مجبور ہوگیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس حراست میں کس طرح نوجوان خودکشی کرسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اسی علاقہ کے دو باشندوں کو سیکوریٹی ایجنسیوں نے پوچھ گچھ کے دوران مارا پیٹا، فی الحال وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ کے لوگوں نے ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا اور وہ امن پسند لوگ ہیں، ایسے میں ان لوگوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے کشمیر میں جی ٹوئنٹی تقریب کے حوالے سے تیاریاں شروع کی گئی ہیں تب سے یہاں کے لوگوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور سرینگر میں نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن بلایا جارہا ہے۔ صرف پلوامہ میں ایجنسیوں نے 60 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے سینکڑوں نوجوانوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ سب کچھ کنٹرول میں ہیں، تو پھر عام لوگوں پر تشدد کیوں کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پونچھ کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں 20 اپریل کو ایک فوجی گاڑی میں اچانک آگ لگنے سے پانچ فوجی جوان جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ فوج کے بیان کے مطابق عسکریت پسندوں نے ممکنہ طور پر گاڑی پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس حملے کے بعد فوج نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کی۔سکیورٹی فورسز نے اس حملے کے بعد تقریباً 200 سے زائد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہیں جن میں کچھ افراد کو بعد میں رہا بھی کیا گیا۔ اس واردات کی جو ابتدائی فوٹیج سامنے آئی تھی اس میں مقامی جونوانوں کو آگ میں جھلس رہے فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کھریو میں پولیس نے 03 جواریوں کو گرفتار کر لیا، داؤ پر لگی رقم برآمد

Next Post

بھارت میں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے: غلام نبی آزاد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
بھارت میں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے: غلام نبی آزاد

بھارت میں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے: غلام نبی آزاد

ریاسی سڑک حادثے میں 3 افراد ازجاں

ریاسی سڑک حادثے میں 3 افراد ازجاں

لوگوں کو بااختیار بنانے کےلیے اسمبلی الیکشن ناگزیر : بخاری

لوگوں کو بااختیار بنانے کےلیے اسمبلی الیکشن ناگزیر : بخاری

غریب طلباء سرینگر کے بزنس اورینٹڈ کوچنگ سینٹرز میں داخلے کے متحمل نہیں ہوسکتے

غریب طلباء سرینگر کے بزنس اورینٹڈ کوچنگ سینٹرز میں داخلے کے متحمل نہیں ہوسکتے

عید الفطر کی نماز امسال عید گاہ سرینگر میں ادا کی جائے گی/ وقف بورڈ

مزارات پر عطیات ملازمین کی تنخواہوں کے لیے استعمال نہیں ہوں گے: چیئرپرسن وقف ڈاکٹر درخشاں اندرابی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »