• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر: منشیات فروشی اور ممنوعہ ادویات کی زد میں

بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خضر عدنان انتقال کر گئے

by امت ڈیسک
04/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(مقبوضہ بیت المقدس)اسرائیلی جیل حکام نے بتایا کہ فلسطینی قیدی خضر عدنان کا 87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد منگل کو اسرائیلی جیل میں انتقال ہوگیا ہے۔ خضر عدنان کا تعلق فلسطینی گروپ ’’ اسلامی جہاد‘‘ سے تھا۔اسرائیلی حکام نے بتایا کہ خضر عدنان نے طبی ٹیسٹ کرانے اور طبی علاج کروانے سے انکار کر دیا تھا۔ منگل کی صبح خضر عدنان اپنے سیل میں بے ہوش پائے گئے۔اپنی ناجائز قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرکے جان دے دینے والے خضر کے حوالے سے ’’ اسلامی جہاد‘‘ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ہماری لڑائی جاری ہے۔ دشمن ایک بار پھر جان لے گا کہ اس کے جرائم کا جواب دیا جائے گا۔ ہماری مزاحمت پوری طاقت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔اس بیان کے تھوڑی دیر بعد غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی سرحدی آبادیوں میں سائرن بجنے لگے اور لوگوں کو پناہ لینے کے لیے بھیج دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی آبادیوں کی طرف تین راکٹ داغے گئے ہیں۔ یہ راکٹ کھلے مقامات پر گرے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔غزہ میں قیدیوں کی ایسوسی ایشن ’’ ڈبلیو اے ای ڈی‘‘ نے رائٹرز کو بتایا کہ خضر عدنان کو سرد مہری سے مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ خضر عدنان کی وفات کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔واضح رہے 45 سالہ عدنان مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے رہائشی تھے۔ وہ اسلامی جہاد کی ایک مشہور شخصیت تھے۔ انہیں اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں گرفتار کر لیا تھا۔ گروپ ’’اسلامی جہاد‘‘ بھی حماس کی طرح فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کی مخالفت کرتا ہے۔فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن کے مطابق عدنان کو اسرائیل نے 12 مرتبہ حراست میں لیا۔ انہوں نے تقریباً آٹھ سال قید میں گزارے۔ ان آٹھ سالوں میں سے زیادہ تر وقت وہ انتظامی حراست میں رہے۔ خضر عدنان نے 2004 سے مختلف اوقات میں قید کے دوران کم از کم پانچ مرتبہ بھوک ہڑتال کی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نیدرلینڈز: نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں ’بورس جانسن‘ گرفتار

Next Post

برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب ، کتنا خرچ آئے گا؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
جموں وکشمیر: منشیات فروشی اور ممنوعہ ادویات کی زد میں

برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب ، کتنا خرچ آئے گا؟

وادی میں مسلسل بارشیں، باغبانی پر اسکے اثرات

وادی میں مسلسل بارشیں، باغبانی پر اسکے اثرات

جموں وکشمیر: منشیات فروشی اور ممنوعہ ادویات کی زد میں

بارہمولہ کا دھنستا گاؤں!

کنڈی راجوری میں فائرنگ

کنڈی راجوری میں فائرنگ

ضلع انتظامیہ نے ریاسی میں ملزم عسکریت پسند کا مکان مسمار کردیا

ضلع انتظامیہ نے ریاسی میں ملزم عسکریت پسند کا مکان مسمار کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »