امت نیوز ڈیسک// 05 مئی؛ سری نگر میں ہونے والے G20 اجلاس کے پیش نظر آج یہاں ماگام بڈگام میں محکمہ سماجی جنگلات کی جانب سے ڈی ایف او ڈویژن سری نگر مسٹر تنویر پرے اے کی نگرانی میں ایک شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں جناب مشتاق احمد، رینج فاریسٹ آفیسر رینج بڈگام، ماگام کے میونسپل کونسلر جناب مصطفی میر کے ساتھ دیگر میونسپل کونسل ممبران، جموں و کشمیر ٹریڈ یونین کونسل کے صدر جناب عبدالمجید پرے اور علاقے کے دیگر دکانداروں نے شرکت کی۔











