امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 05 مئی: سری نگر کے بٹاملو علاقے میں جمعہ کو ایک 4 سالہ لڑکے کی ٹرک کی زد میں آکر موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بٹمالو کے علاقے ٹینگ پورہ میں لڑکے کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد انہیں جے وی سی ہسپتال بیمینا لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
اس کی شناخت عزیر احمد ولد محمد عارف چوہدری ساکنہ ہمدانیہ کالونی بمنہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔










