امت نیوز ڈیسک//
راجوری، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول پر ایک درانداز کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اس طرف سے گھسنے کی کوشش کررہا تھا۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر فوجیوں نے دراندازی کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ راجوری ضلع کے تارکنڈی علاقے سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔
پکڑے گئے دراندازی کی ابتدائی شناخت محمد عثمان کے طور پر ہوئی ہے جو کوٹلی ضلع، PoJK کے کیریلا گاؤں کا رہنے والا ہے۔
حکام نے بتایا کہ چوکس فوجیوں نے لائن آف کنٹرول پر اس شخص کی مشکوک نقل و حرکت کو پکڑا، اس کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور اسے حراست میں لے لیا۔
اس شخص سے پوچھ گچھ جاری ہے، انہوں نے کہا-









