امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 17 مئی (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارنو علاقے میں بدھ کی دوپہر آوارہ کتوں کے حملہ میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی- کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کے ایک ٹولے نے حملہ کر کے کم از کم آٹھ افراد کو زخمی کر دیا ہے جنہیں علاج کے لیے پی ایچ سی لارنو منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے زخمیوں کی شناخت قادر صنوبر جان فاروق آہ میر محمد اشرف سکینہ بونو محمد یعوب معروف امین شاہ کے نام سے کی ہے وہ سب کی حالت مستحکم ہے۔








