• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

این سی ہر کسی الیکشن کےلیے تیار : فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
17/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں الیکشن کیوں نہیں کروا رہی ہے یہ وہی جانتے ہیں، لیکن ایک نہ ایک دن تو انہیں یہاں الیکشن کروانے ہی ہونگے اور نیشنل کانفرنس کسی بھی الیکشن سے بھاگنے والی نہیں اور مستقبل میں جوبھی انتخابات منعقد ہونے اس میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی، خواہ وہ پنچایتی یا بلدیاتی انتخابات ہو یا پھر اسمبلی انتخابات۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کےصدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج بیروہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔

جی 20سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ 20مختلف ممالک کا ایک گروپ ہے اور انہی 20ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاحتی شعبے کے حکام یہاں آنے والے ہیں، جو سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بات کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ جب سے ملی ٹنسی شروع ہوئی ہے تب سے بیرونی ممالک سے بہت کم سیاح یہاں آتے ہیں اور ہم اُمید کرتے ہیں جو لوگ یہاں آئیں گے وہ اپنے اپنے ممالک کے لوگوں کو کشمیر جانے کی ترغیب دیں گے۔جموں وکشمیر کے موجودہ حکمرانوں کی طرف سے مقامی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ آج یہ لوگ یہاں ہیں، ان کا بھی وقت آئے گا اور یہ لوگ بھی ستیہ پال ملک کی طرح چلے جائیں گے، رہنا تویہاں کشمیریوں کو ہی ہے۔’ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ایسا تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں جو کچھ بھی ہے وہ 2019کے بعد ہی قائم ہوا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ 2019سے یہاں تعمیرو ترقی کی رفتار ماند پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری نے تمام ریکارڈ مات کردیئے ہیں۔ یہا ں سرکاری ملازمین ہیں اُنہیں کس نے نوکریاں فراہم کیں؟ آج تو یہاں کہیںبھی نیا ملازم نہیں لگتا ہے۔ جب میں نے 1996 میں حکومت سنبھالی تو میں نے 6سالہ دورِ حکومت میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ سرکاری نوکریاں فراہم کیں اور اس عمل میں کسی بھی قسم کے امتیاز سے کام نہیں لیا گیا۔ ہم نے ہزاروں رہبر تعلیم اساتذہ کام پر لگائے کیونکہ تعلیم ڈھانچہ تباہ ہوگیا تھا۔ سینکڑوں تباہ شدہ پل تعمیر کئے، ہزاروں کی تعداد میں سرکاری عمارتیں اور سکول قائم کئے گئے، نئی سڑکیں بنائیں گی اور جموں وکشمیر کی تعمیر نو میں کافی حد تک کامیاب ہوئے۔ یہ لوگ کتنا ہی پروپیگنڈا کیوں نہ کریں لیکن حقیقت کو کوئی مٹا نہیں سکتا ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈی سی کولگام نے عملی طور پر جے جے ایم کے تحت 5 ڈبلیو ایس ایس کی پیشرفت کا معائنہ کیا۔

Next Post

*مینڈھر پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ ٹھکانے کو تباہ*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
Next Post
سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

*مینڈھر پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ ٹھکانے کو تباہ*

رامبن میں ہوٹل میں آگ لگنے سے 2 جھلس کر ہلاک، 5 زخمی

*جنوبی کشمیر میں دو رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا*

اننت ناگ میں دلدوز سڑک حادثہ، 2 افراد لقمہ اجل

دیوسر کولگام میں تیز رفتار ڈمپر نے ماروتی آلٹو کو ٹکر مار دی، 3 زخمی

اننت ناگ میں دلدوز سڑک حادثہ، 2 افراد لقمہ اجل

*سڑک حادثے میں دو غیر مقامی افراد جاں بحق، 9 زخمی*

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے دوران 100 واں جی 20 اجلاس

جی 20 میٹنگ: قریبی کوآرڈینیشن برقرار رکھیں، مشتبہ افراد پر نظر رکھیں، رات کی گشت میں اضافہ کریں :ڈی جی پی دلباغ سنگھ کی آفیسران کو تلقین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »