امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 18 مئی سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں ایک مشتبہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔
ایک پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ مینڈھر کے لوئر کسبلاری علاقے میں فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک مشتبہ ٹھکانے کا پتہ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے اسنفر ڈاگ کی تلاشی کے دوران کچھ مشکوک آئی ای ڈی، دیگر دھماکہ خیز مواد ملا جسے بعد میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے بحفاظت تباہ کر دیا۔
افسر نے مزید کہا کہ مشتبہ آئی ای ڈی اور دیگر دھماکہ خیز مواد کو گاؤں کے سرپنچ اور نمبردار کی موجودگی میں تباہ کر دیا گیا۔








