امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: اوڑی بارہمولہ کے ایک شخص کی بڈگام میں کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی جہاں وہ کرایہ دار کی حیثیت سے رہ رہا تھا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک کرایہ دار مقصود احمد خان (36) ولد محمد سلیمان خان ساکنہ اُڑی جو بگام چاڈورہ بڈگام میں کرایہ دار کے طور پر مقیم تھا بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔








