• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جی ٹوئنٹی مندوبین کا گلمرگ اور داچھی گام سفر منسوخ

جی ٹوئنٹی مندوبین کا گلمرگ اور داچھی گام سفر منسوخ

by امت ڈیسک
21/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے کشمیر میں G20 ممالک کے مندوبین کے سفر کے پروگرام میں آخری لمحات میں تبدیلیاں کی ہیں۔ شہر آفاق گلمرگ کی مشہور سکی ریزورٹ اور دچی گام جنگلی حیات کے محفوظ مقامات کے دورے کو منسوخ کر دیے ہیں۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مندوبین کے دورے کے شیڈول میں یہ تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر 21 مئی کو سری نگر پہنچنے والے جی 20 ممالک کے ٹورازم ورکنگ گروپ مندوبین کے سیاحتی سفر کو مختصر کر دیا۔ اعلیٰ سطح کے مندوبین کا داچیگام وائلڈ لائف سینکچری کے دورے کے علاوہ اندرا گاندھی میموریل بوٹینیکل گارڈن، چشمہ شاہی اور پری محل کے دورے میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ ڈل جھیل کے کنارے واقع ایس کے آئی سی سی میں ہونے والے بڑے بین الاقوامی ایونٹ کے اختتام تک نشاط سے لے کر ڈل گیٹ تک بلیوارڈ روڈ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی محدود کیے جانے کا امکان ہے۔

ادھر بھارت کی G20 صدارت میں ہونی والی ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں شرکت کرنے والے G20 ممالک کے مندوبین سیر و تفریحی اور وقت گزاری کے لیے گلمرگ کے بجائے مغل گارڈنز، نشاط اور شالیمار کا دورہ کریں گے۔ یہ فیصلہ حفاظتی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے اور سکی ریزورٹ گلمرگ کے طویل فاصلے کے سفر کے پیش نظر کیا گیا ہے جو گرمائی دارالحکومت سرینگر سے تقریباً 55 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جہلم اور ڈل جھیل میں تعینات میرین کمانڈو اور نیشنل سکیورٹی گارڈز (NSG) کے کمانڈوز کے ساتھ G20 ٹورازم ٹریک میٹنگ کے مقام ایس کے آئی سی سی کے اندر اور اس کے آس پاس حفاظت کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی فورس عوامی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھنے کے لیے انسداد ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کر رہی ہے۔ جب کہ برین اور نشاط کے ارد گرد عمارتوں کے اوپر نشانے باز تعینات کیے جائیں گے تاکہ میٹنگ کے مقامات پر نظر رکھی جا سکے۔ ہائی ٹیک ڈرونز پورے شہر کی نگرانی کریں گے۔ وہیں میٹنگ کے مقام اور اس کے ارد گرد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ پولیس اور سی آر پی ایف نے سرینگر میں گشت بڑھا دیا ہے۔ فوج، پولیس سی آر پی ایف اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو شہر سرینگر اور ایس کے آئی سی سی اور اس کے گرد و نواح میں تعینات کیا گیا۔ سرینگر میں گشت کو تیز کر دیا گیا ہے اور لوگوں کی چیکنگ اور تلاشی کو بھی سخت کر دیا گیا ہے

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریاسی میں المناک سڑک حادثہ، خاتون فوت، 20 سے زائد مسافر زخمی

Next Post

*G-20 کا اجلاس آج سے شروع، سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مندوبین کی ایس جی آر میں آمد*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
جی ٹوئنٹی اجلاس کے بارے میں مشکوک آئی ایس ڈی نمبرات افواہیں پھیلا رہے ہیں: پولیس

*G-20 کا اجلاس آج سے شروع، سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مندوبین کی ایس جی آر میں آمد*

محکمہ موسمیات  نے میدانی علاقوں میں ‘وسیع پیمانے پر بارش’ کی پیش گوئی کی، اگلے ہفتے اونچائی پر برفباری*

*اگلے 12 دنوں کے دوران چار مغربی ڈسٹربنس جموں و کشمیر کو متاثر کرنے کا امکان*

سرینگر سڑک حادثے میں سائیکل سوار لقمہ اجل

سرینگر سڑک حادثے میں سائیکل سوار لقمہ اجل

سرینگر مین جی ٹونٹی اجلاس کا انعقاد

سرینگر مین جی ٹونٹی اجلاس کا انعقاد

سرینگر سڑک حادثے میں سائیکل سوار لقمہ اجل

*سرینگر کے پانتھا چوک میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے اڑی کا شخص ہلاک*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »