امت نیوز ڈیسک //
ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے میں اتوار کے روز سڑک حادثے میں 1 مسافر ہلاک جبکہ 25 کے قریب زخمی ہوئے ہے
اطلاعات کے مطابق کٹرا سے جموں کی طرف ایک بس آرہی تھی کہ موری علاقے میں بس پلٹنے سے 25 مسافر زخمی ہوئے جن کو علاج معالجہ کے لئے نزدیکی اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکوؤں نے وہاں پر ایک خاتون کو مردہ قرار دیکر دیگر کئی زخمی مریضوں کو مزید علاج معالجہ کے لئے جی ایم جموں منتقل کیا۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔









