ترال // ترال پولیس نے گزشتہ رات ناکہ چیکنگ کے دوران ایک لوڈ کرئیر سے عمارتی لکڑی ضبط کر کے ڈائیور کو گرفتار کیا ۔پولیس کے ایک عہدہ دار نے بتایاکہ ہردومیر کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ناکہ پارٹی نے ایک لوڈ کیرئیر چھوٹی ہاتھی زیر رجسٹریشن نمبرJK03 E 5036.کوروکا اور تلاشی کے دواران گاڑی جس کوکوثر احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ ساکنہ
ڈاڈہ سرہ چلا رہاتھاکی تلاشی لی۔ اور تلاشی کے دوران غیر قانونی عمارتی لکڑی تقریباً 20 فٹ برآمد کر کے قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے گاڑی کو ضبط کیا ۔








