• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جی ٹوئنٹی کے پرامن انعقاد پر وجے کمار کی سیکورٹی فورسز کو مبارک باد

جی ٹوئنٹی کے پرامن انعقاد پر وجے کمار کی سیکورٹی فورسز کو مبارک باد

by امت ڈیسک
25/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):اے ڈی جی پی، کشمیر، وجے کمار نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پاک اور پر امن طور G20 اجلاس کے انعقاد پر سکیورٹی فورسز کو مبارک باد پیش کی۔ تین روز تک جاری رہنے والا جی ٹونٹی اجلاس گذشتہ روز اختتام ہوا اور آج یعنی جمعرات کو اجلاس میں شریک مندوبین سرینگر ہوائی اڈے کے ذریعے نئی دہلی روانہ ہو گئے۔ وجے کمار نے جمعرات کو ٹیوٹ کے ذریعے اپنا تہنیتی پیغام دیا۔

اے ڈی جی پی کشمیر نے جے کے پی، سی آر پی ایف، فوج، بی ایس ایف، ایس ایس بی، این ایس جی، این ڈی آر ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران اور جوانوں کو جی 20 سمٹ کو کامیاب بنانے اور پر امن طور بین الاقوامی اجلاس کے انعقاد کو ممکن بنائے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ یاد رہے کہ 3 روزہ سربراہی اجلاس 22 مئی کو سرینگر میں شروع ہوا، جس میں متعدد غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ سرینگر میں جی ٹونٹی اجلاس کے کامیاب اور پر امن انعقاد کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ گزشتہ کئی ماہ سے تیاریوں میں جٹی ہوئی تھی۔ڈل جھیل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں سمیٹ کے انعقاد کو پر امن طور منعقد کرنے کے حوالہ سے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے تھے۔ نہ صرف زمینی بلکہ ہوائی نگرانی کو بھی یقینی بنایا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ڈل جھیل میں بھی مرین کور کمانڈوز کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی عسکری حملہ یا ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ سرینگر میں منعقدہ جی ٹونٹی اجلاس کو جہاں جموں و کشمیر انتظامیہ خاص کر بھارتیہ جنتا پارٹی وادی کشمیر میں امن کے ساتھ جوڑ رہی ہیں وہیں پاکستان اور چین نے اس اجلاس کی سخت مذمت کی ہے، تاہم بھارت نے بھی جی ٹونٹی اجلاس پر بین الاقوامی تنقید کو ’’غیر ضروری‘‘ قرار دیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

معروف شاعر منور رانا کی طبیعت نازک

Next Post

دھریندر شاستری کو وائی زمرہ کی سیکوریٹی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
دھریندر شاستری کو وائی زمرہ کی سیکوریٹی

دھریندر شاستری کو وائی زمرہ کی سیکوریٹی

دنیا کو پیغام گیا کشمیر میں حالات بہتر ہویے ہیں : اشوک کول

دنیا کو پیغام گیا کشمیر میں حالات بہتر ہویے ہیں : اشوک کول

عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کا عمل شروع

عمران خان پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد

ژالہ باری سے شمالی کشمیر میں میوہ باغات کو شدید نقصان

ژالہ باری سے شمالی کشمیر میں میوہ باغات کو شدید نقصان

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

* سندربنی میں ایک شخص کو رائفل اور کارتوس سمیت گرفتار کیا گیا*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »