• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دنیا کو پیغام گیا کشمیر میں حالات بہتر ہویے ہیں : اشوک کول

دنیا کو پیغام گیا کشمیر میں حالات بہتر ہویے ہیں : اشوک کول

by امت ڈیسک
25/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے جمعرات کے روز کہا کہ سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کا منعقد ہونا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کتنی تبدیلی آئی، جی ٹوئنٹی اجلاس سے ہم پوری دنیا کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اشوک کول نے مزید کہا کہ جن ممالک نے جموں وکشمیر کے حوالے سے ٹرول ایڈوائزری جاری کی، اس اجلاس کی بدولت وہ ختم ہونے کاامکان ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس پر امن اور بہ حسن خوبی پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس کے لئے جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے یہ فرق پڑا ہے کہ اب کشمیر میں بین الاقوامی اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔اشوک کول کا کہنا تھا کہ جی ٹوئنٹی مندوبین پولیو ویو گئے اور وہاں پر شاپنگ بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس اجلاس کے بدولت پوری دنیا کو یہ بتانے میں کامیاب ہوئے کہ کشمیر میں حالات اب پوری طرح سے معمول پر آ چکے ہیں۔

بعض ممالک کی جانب سے جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اشوک کول نے کہا کہ وہ ان کی اپنی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ لگ بھگ سبھی ممالک کے مندوبین نے سرینگر اجلاس میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں دنیا بھر کے گلوبل لیڈر اکھٹا ہوئے ، مندوبین نے تاجروں اور کشمیر سیول سوسائٹی کے ممبران سے گفت وشنید بھی کی۔موصوف جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کا منعقد ہونا ایک تاریخی اقدام ہے اور اس کے لئے ہم مرکزی حکومت کے بے حد مشکور ہیں۔

پاکستان کے موجودہ حالات کا جموں وکشمیر پر منفی اثرات مرتب ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اشوک کول نے کہا کہ اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں جب حالات خراب ہوئے تو موجودہ حکومت نے ان کی مدد کی ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں جنرل سیکریٹری نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے پہلے ہی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کامگاروں کی اجرت میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکار کو ڈیلی ویجروں کے حوالے سے ایک مثبت پالیسی لے کر سامنے آنا چاہیے ۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دھریندر شاستری کو وائی زمرہ کی سیکوریٹی

Next Post

عمران خان پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
Next Post
عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کا عمل شروع

عمران خان پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد

ژالہ باری سے شمالی کشمیر میں میوہ باغات کو شدید نقصان

ژالہ باری سے شمالی کشمیر میں میوہ باغات کو شدید نقصان

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

* سندربنی میں ایک شخص کو رائفل اور کارتوس سمیت گرفتار کیا گیا*

وادی کشمیر میں غریب والدین کے بچوں کے لئے اب تعلیم شجر ممنوع بنتی جارہی ہے

مضبوط بنیادی تعلیم، بہتر نظام کی ضمانت

سرینگر میں گی جی20 کا تاریخ ساز اجلاس اچھے دنوں کی نوید یا نشستند و گفتند و برخاستند کا پرانا سلسلہ

سرینگر میں گی جی20 کا تاریخ ساز اجلاس اچھے دنوں کی نوید یا نشستند و گفتند و برخاستند کا پرانا سلسلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »