امت نیوز ڈیسک //
ضلع سرینگر کے ہمہامہ چوک میں اتوار کے روز ایک شخص بجلی کھمبے سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہمہامہ چوک میں نثار احمد ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن رائیزین بڈگام بجلی کھمبے پر کام کے دوران گر کر شدید طور پر زخمی ہوا جس کو علاج معالجہ کے لئے جے وی سی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔










