• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پارلیمنٹ کی نئی عمارت نئے بھارت کی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے:مودی

پارلیمنٹ کی نئی عمارت نئے بھارت کی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے:مودی

by امت ڈیسک
28/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ یہ محض ایک عمارت نہیں ہے بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں اور خوابوں کی عکاس ہے۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ملک کے نام وقف کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اس میں ملک کی ثقافت ، فن، فخر، ثقافت اور آئین کی آواز ہے اور یہ نئی عمارت، نئے بھارت کی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہم سب کو فخر اور امید سے بھر دے گی۔ انہوں نے تختی کی نقاب کشائی کرکے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم تمام ہم وطنوں کے لیے ناقابل فراموش دن ہے۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہم سب کو فخر اور امید سے بھر دینے والی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ شاندار اور عظیم عمارت عوام کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی خوشحالی اور صلاحیت کو نئی رفتار اور طاقت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت جمہوریت کو نئی توانائی اور نئی طاقت دے گی۔ ہمارے مزدوروں نے اپنے پسینے سے اس پارلیمنٹ ہاؤس کو اتنا عظیم الشان بنایا ہے، اب یہ ہم ارکان پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی لگن سے اسے مزید شاندار بنائیں۔ اتوار کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے کہا کہ ایک قوم کے طور پر سبھی 140 کروڑ ہندوستانیوں کا عزم ہی اس نئی پارلیمنٹ کی جان ہے۔ اس میں کیا گیا ہر فیصلہ آنے والی نسلوں کو بااختیار بنائے گا اور یہ فیصلے ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک عمارت ہی نہیں ہے۔ یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں اور خوابوں کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کا مندر ہے جو دنیا کو ہندوستان کے عزم کا پیغام دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس عمارت میں وارثت بھی ہے، فن تعمیر بھی ہے، اس میں ہنرمندی بھی ہے، ثقافت کے ساتھ ساتھ آئین کی آواز بھی ہے۔ ہماری جمہوریت ہی ہماری تحریک ہے، ہمارا آئین ہمارا عزم ہے۔ اس عزم کی کی بہترین نمائندہ ،ہماری یہ پارلیمنٹ ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے پاس امرت کال کے 25 سال کا وقت ہے اور ملک کو ترقی یافتہ قوم بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہدف مشکل ہے لیکن سب کو مل کر ایک عزم لینا ہوگا اور اسی کی بنیاد پر کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کی پہلی شرط کامیاب ہونے کا یقین ہے، یہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس اس یقین کو ایک نئی اونچائی دینے والا ہے، یہ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں ہم سب کے لیے ایک تحریک بنے گا۔ یہ عمارت ہر ہندوستانی میں فرض کا احساس پیداکرے گی۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈپٹی کمشنر بڈگام نے درگاہ علمدار کشمیر رح میں حاضری دی اور زیر تعمیر کاموں کا موقعے پر مشاہدہ بھی کیا

Next Post

پانزتھ ناگ قاضی گنڈ میں سالانہ فش فیسٹول کا اہتمام، سینکڑوں لوگوں نے مچھلیوں کو پکڑنے کے لئے امڈ پڑے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
پانزتھ ناگ قاضی گنڈ میں سالانہ فش فیسٹول کا اہتمام، سینکڑوں لوگوں نے مچھلیوں کو پکڑنے کے لئے امڈ پڑے

پانزتھ ناگ قاضی گنڈ میں سالانہ فش فیسٹول کا اہتمام، سینکڑوں لوگوں نے مچھلیوں کو پکڑنے کے لئے امڈ پڑے

اننت ناگ میں نوجوان مردہ پایا گیا۔

زوجیلا روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی*

ترکی انتخابات| رجب طیب اردوان 5 سال کے لئے دوبارہ صدر منتخب

ترکی انتخابات| رجب طیب اردوان 5 سال کے لئے دوبارہ صدر منتخب

*سری نگر میں آتشزدگی کے واقعے میں کمپلیکس کو جزوی نقصان پہنچا*

*سری نگر میں آتشزدگی کے واقعے میں کمپلیکس کو جزوی نقصان پہنچا*

جموں و کشمیر سول سروس امتحانات کے لئے عمر کی حد میں تین برس کا اضافہ

جموں و کشمیر سول سروس امتحانات کے لئے عمر کی حد میں تین برس کا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »