امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 28 مئی: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں اتوار کو سونمرگ-گمری روڈ پر پانی مٹھا زوجیلا کے قریب ایک گاڑی چٹان سے ٹکرانے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پتھر پہاڑ سے نیچے گرا اور پانی مٹھا زوجیلا کے قریب کارگل سے سری نگر کی طرف آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے پبلک ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) سونمرگ منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون کی شناخت بتول (25) کے طور پر ہوئی ہے، جو کرگل کے سید اسد اللہ کی بیٹی تھی، پی ایچ سی سونمرگ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
اہلکار نے مزید کہا کہ زخمی نوجوان کی شناخت عرفان علی (17) کے طور پر کی گئی ہے جسے خصوصی علاج کے لیے بون اینڈ جوائنٹ (بی اینڈ جے) اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔









