• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نئی پارلیمنٹ عمارت کا فرش کشمیری قالین سے سجایا گیا

نئی پارلیمنٹ عمارت کا فرش کشمیری قالین سے سجایا گیا

by امت ڈیسک
29/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:ملک کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا فرش کشمیر کے دستکاروں کے ہاتھوں سے بُنے ہوئے سلک آن سلک قالینوں سے آراستہ و پیراستہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو دہلی میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھاگ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 50 دستکاریوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے لئے یہ قالین تیار کئے ہیں۔طاہری کارپٹس کے مالک قمر علی خان جس کو دہلی کی ایک کمپنی سے یہ آرڈر ستمبر 2021 میں نمونے پیش کرنے کے بعد ملا تھا، بہت ہی خوش نظر آرہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ‘یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ ہے خاص طور پر ان دستکاروں کے لئے جنہوں نے رات دن کام کرکے ان قالینوں کو تیار کیا جن سے نئے پارلیمنٹ ہائوس کا فرش آراستہ و پیراستہ ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ملک کے سب سے بڑے آئینی ادارے کا فرش ہمارے دستکاروں کے ہاتھوں سے تیار کئے گئے قالینوں سے سجا ہوا ہے اس سے بڑھ کر عزت افزائی کی کیا بات ہوسکتی ہے’۔موصوف نے کہا کہ 50 دستکاروں جن میں خواتین دستکار بھی شامل تھیں، نے دن رات کام کرکے ان قالینوں کو ڈیڈ لائن سے قبل ہی تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دستکاروں نے کشمیر کے روایتی طریقے سے ان قالینوں کو تیار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ اس طرح ہمارے قالین ملک کے قد آور لیڈروں کی نظروں میں بھی آئیں گے جس سے اس فن کو دوام مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں قالین بافی کا فن زوال پذیر ہے جو کسی زمانے میں یہاں کی ایک بہت بڑی صنعت مانی جاتی تھی۔قمر علی خان کا کہنا ہے کہ ہماری آرزو ہے کہ کشمیر کے قالین نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے بڑے بڑے سرکاری اداروں کے فرش پر بچھ جائیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی کئی دستکاریاں جن میں قالین بافی بھی شامل ہے، گذشتہ کئی برسوں سے رو بہ زوال ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ ملک کے پارلیمنٹ ہائوس کے فرش پر بچھ جانے کے بعد قالین کی صنعت کو ضرور استحکام ملے گا’۔طاہری کارپیٹس کے مالک نے کہا کہ سلک آن سلک قالینوں کی مانگ نہ ہونے کے برابر تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی برسوں بعد سلک آن سلک قالین تیار کئے کیونکہ یہ کمپنی کا ہی مطالبہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ قالینوں کو نئے پارلیمنٹ ہائوس کے ڈیزائن کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے۔قمر علی نے کہا کہ یہ قالین تیار کرنے میں ہمارے دستکاروں کو کسی بھی مشکل سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ دستکاروں کی محنت شاقہ کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم یہ قالین وقت مقررہ سے قبل ہی تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کشمیر کی جملہ کارپٹ انڈسٹری کے لئے خوشی اور فخر کی بات ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے آرڈر ملتے رہیں گے۔تاہم قمر علی خان نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ نئے پارلیمنٹ ہائوس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ان کاریگروں کو بھی مدعو کیا جانا چاہئے تھا جنہوں نے یہ قالین تیار کئے ہیں۔(یو این آئی )

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

*اننت ناگ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک، 2 زخمی*

Next Post

*ایس آئی اے نے کپواڑہ میں 20 دکانوں کو سیل کیا*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

*ایس آئی اے نے کپواڑہ میں 20 دکانوں کو سیل کیا*

لیفٹیننٹ گورنر نے نگروٹا میں جمبو چڑیا گھر کا افتتاح کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے نگروٹا میں جمبو چڑیا گھر کا افتتاح کیا۔

ریور پولیس نے ہاؤس بوٹ ڈوبنے کے بعد خاندان کے تمام افراد کو بچا لیا*

ریور پولیس نے ہاؤس بوٹ ڈوبنے کے بعد خاندان کے تمام افراد کو بچا لیا*

یہ فتح ہماری نہیں، پورے ترکیہ اور جمہوریت کی فتح ہے: اردوغان

یہ فتح ہماری نہیں، پورے ترکیہ اور جمہوریت کی فتح ہے: اردوغان

ڈوڈہ میں گاڑی ندی میں گرنے سے 2 افراد ہلاک، ایک اور ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈوڈہ میں گاڑی ندی میں گرنے سے 2 افراد ہلاک، ایک اور ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »