• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری کا ڈانگری گاؤں لہو لہو!!

راجوری میں جاری انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند مارا گیا

by امت ڈیسک
02/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری علاقے میں جمعہ کی صبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ دسل گجراں (راجوری کے قریب) کے جنگلاتی علاقے میں مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر فوج کے مشترکہ آپریشن میں گھات لگائے بیٹھے عسکریت پسندوں نے ہمارے فوجیوں کی جانب سے چیلنج کیے جانے پر فائرنگ کی جس پر ہمارے فوجیوں نے جوابی کارروائی کی، رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس تصادم میں صبح کے وقت ایک عسکریت پسند مارا گیا۔ فی الحال سکیورٹی فورسز کی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔ مقامی پولیس نے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے۔

جانکاری کے مطابق، سکیورٹی فورسز کو جموں و کشمیر کے راجوری علاقے کے دسل جنگل میں عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملی۔ اس اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز جب عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کی قریب پہنچے اور فوجی اہلکاروں نے گھات لگائے عسکریت پسندوں کو چیلنج کیا جس انہوں نے فائرنگ کردی۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔

سکیورٹی فورسز اس بات کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں کہ عسکریت پسند کسی بھی قیمت پر علاقے سے فرار نہ ہو پائیں۔ انکاؤنٹر کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس نے بھی علاقے میں گشت بڑھا دی ہے۔ کسی کو بھی انکاؤنٹر کے مقام پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں گھنے جنگل کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کو کارروائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ عسکریت پسندی کے خلاف کارروائی کے تحت جمعرات کو جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے ایک ساتھی کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اننت ناگ ضلع کے دانوتھ پورہ کوکرناگ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ساتھی کی زیر تعمیر عمارت کو منسلک کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس پراپرٹی کو عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔اس سے قبل یعنی گزشتہ کل بین الاقوامی سرحد کو پار کرنے کی کوشش کرنے والے ایک پاکستانی درانداز کو یہاں کل آدھی رات کو بی ایس ایف کے جوانوں نے مار گرایا۔ گولی مارنے کے بعد، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے لاش واپس لینے سے انکار کردیا۔ جانکاری کے لیے بتادیں کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران یہاں سیکورٹی فورسز نے دو دراندازوں کو ہلاک کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

Next Post

*حکومت اگلے سال مارچ تک 129 صحت اور تندرستی مراکز کو آپریشنل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے: ایل جی سنہا*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
*حکومت اگلے سال مارچ تک 129 صحت اور تندرستی مراکز کو آپریشنل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے: ایل جی سنہا*

*حکومت اگلے سال مارچ تک 129 صحت اور تندرستی مراکز کو آپریشنل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے: ایل جی سنہا*

مودی نے 350ویں تاجپوشی کی سالگرہ پر چھترپتی شیواجی کی بہادری، سیلف گورننس کی میراث کو خراج عقیدت پیش کیا*

مودی نے 350ویں تاجپوشی کی سالگرہ پر چھترپتی شیواجی کی بہادری، سیلف گورننس کی میراث کو خراج عقیدت پیش کیا*

ڈوڈہ پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی لکڑی ضبط کی، ضلع ڈوڈہ کے ڈیسا کے جنگلات میں پائے گئے ہرے درخت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

ڈوڈہ پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی لکڑی ضبط کی، ضلع ڈوڈہ کے ڈیسا کے جنگلات میں پائے گئے ہرے درخت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

اننت ناگ میں نوجوان مردہ پایا گیا۔

*اونتی پورہ حادثہ میں زخمی سیاح 9 دن بعد چل بسا*

*جموں-اکھنور روڈ کو چوڑا کرنے کا پروجیکٹ: فرم کو بار بار ڈیڈ لائن پر کام پورا نہ کرنے پر 15 کروڑ روپے سے زیادہ کا جرمانہ*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »