امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 02 جون: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے وہیل علاقے میں جمعہ کو ایک لوڈ کیریئر ڈرائیور کی دوسری گاڑی سے ٹکر کے بعد موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ لوڈ کیریئر وہیل کے قریب ایک اور گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں لوڈ کیریئر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس کی شناخت ایاز احمد وگے (30) ولد محمد امین واگے ساکنہ چوہدری گنڈ شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔