• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

جی ٹونٹی کشمیر کے ناسازگار حالات پر پردہ پوشی کی کوشش:عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
06/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا کہ ’’مرکزی سرکار اور مقامی انتظامیہ دعوے کر رہی ہے کہ جموں کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں لیکن عسکریت پسندی اُن علاقوں میں دوبارہ شروع ہوئی ہے جہاں یہ ختم ہوئی تھی۔‘‘ عمر عبداللہ کا اشارہ راجوری اور پونچھ اضلاع کی طرف تھا جہاں گزشتہ ہفتوں کے دوران عسکریت پسندوں نے دس سے زائد فوجی اہلکاروں پر حملہ کرکے انکو ہلاک کیا ہے۔ ان علاقوں میں دراندازی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

عمر عبداللہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کشمیر میں جی ٹوینٹی سمٹ منعقد کرنے سے یہاں کے ناسازگار حالات پر پردہ پوشی کرنا چاہتی ہے لیکن یہاں کے حالات کا یہاں کے لوگوں کو ہی اندازہ اور احساس ہے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’ابتر صورتحال کہ تائید فوج کے کور کمانڈر نے بھی کی جب انہوں نے، حالیہ دنوں، اعتراف کیا کہ ناسازگار حالات کے پیش نظر وادی کشمیر میں فوج کا انخلا ممکن نہیں ہے۔‘‘

قابل غور ہے گزشتہ ہفتے کشمیر میں تعینات فوج کے 15 ویں کور کمانڈر اے ایس اجلا نے ایک نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ کشمیر کے اندرونی علاقوں سے حالات کے پیش نظر فوج کا انخلاء نہیں ہو سکتا۔جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد نہ کرنے پر عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس مرکزی سرکار کے پاس انتخابات منعقد کرنے کے لئے بھیک نہیں مانگے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جموں کشمیر کے لوگوں کا حق ہے اور اگر مرکزی سرکار کو جموں کشمیر کے عوام کا حق چھین کر ہی تسلی ملتی ہے تو (انتخابات منعقد) نہ کریں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ ہونے سے سیاسی خلاء پیدا ہوگیا ہے لیکن پھر کمیشن کو کس کا دباؤ ہے کہ وہ یہاں انتخابات منعقد نہیں کرا رہی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

‘سرحد پار مقیم چھتیس عسکریت پسندوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی مدد لی جارہی ہے’

Next Post

امرناتھ یاتریوں کیلئے چار یاتری نواس تعمیر کیے جائیں گے:منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
Next Post
بھرتی عمل میں شفافیت ہماری اولین ترجیح،عسکری سرگرمیوں میں ملوث 47ملازمین برطرف:منوج سنہا

امرناتھ یاتریوں کیلئے چار یاتری نواس تعمیر کیے جائیں گے:منوج سنہا

623حجاج کرام کا پہلا قافلہ جدہ روانہ

623حجاج کرام کا پہلا قافلہ جدہ روانہ

سعودی عرب میں ایران کا سفارت خانہ سات سال بعد دوبارہ کھل گیا

سعودی عرب میں ایران کا سفارت خانہ سات سال بعد دوبارہ کھل گیا

این آئی اے نے مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا

این آئی اے نے مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا

مشیر بھٹناگر نے SKIMS میں 19ویں مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام سے خطاب کیا۔

مشیر بھٹناگر نے SKIMS میں 19ویں مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام سے خطاب کیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »