امت نیوز ڈیسک//
راجوری، 07 جون: راجوری ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں بدھ کو ایک کیمپ کے اندر غلطی سے ایک کی رائفل چل جانے سے دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ معمول کی حفاظتی مشق کے دوران فوج کے ایک جوان کی رائفل غلطی سے چلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں فوج کے طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں اور خطرے سے باہر ہیں۔