امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جنوبی کشمیر ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی ہوٹل سن بیم پہلگام میں ہفتہ کی دیر رات دہلی کے ایک سیاح کی موت ہوگئی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ دہلی کا رہنے والا جاوید اشرف (43) نام کا ایک سیاح ہفتہ کی رات ہوٹل سن بیم پہلگام میں بے ہوش ہوگیا، جسے پی ایچ سی پہلگام منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثناء اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(KS)