سری نگر، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کشمیر بدھ کو جنوبی کشمیر کے تین اضلاع میں تلاشی لے رہی ہے، یہ بات عہدیداروں نے بتائی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کشمیر کی ایک ٹیم پولس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر جنوبی کشمیر کے تین اضلاع جن میں پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ شامل ہیں، میں تلاشی چھاپے مار رہی ہے۔
یہ چھاپے بینک اے ٹی ایم گارڈ سنجے کمار شرما قتل کیس ایف آئی آر نمبر 14/2023 کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔ چھاپوں کا پہلا دور گزشتہ ماہ وادی بھر میں نو مختلف مقامات پر کیا گیا تھا۔