• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ، حکومتی دعوے کھوکھلے:عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
13/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چھوٹی سیاسی جماعتوں کو ’’گرینڈ الائنس‘‘ میں شامل ہونے سے قبل ’’بڑی جماعتوں کو متحد ہونے کا مشورہ‘‘ دیا ہے۔ عمر عبد اللہ نے پارٹی ہیڈکوارٹر، سرینگر، میں جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان سے معاشرے پر مرتب ہونے والے اثرات پر تبادلہ خیال کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمر عبداللہ نے کہا: ’’حکومت ڈیولپمنٹ کے دعوے کرتی ہے، جی 20کے نام پر ہمیں ناچ گانے دکھائے گئے تاہم منشیات کے بڑھتے رجحان پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں، حکومت اس حساس معاملے پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔‘‘ سرحد پار سے ڈرگس کی سپلائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا: ’’یہ بات مسلم ہے کہ سرحد پار سے یہاں ڈرگس آ رہی ہے جو حکومتی دعووں کی قلعی کھول دیتی ہے۔‘‘ عمر عبداللہ نے طنزیہ انداز میں کہا: ’’حکومت کا دعویٰ ہے کہ سرحد پر پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، تو پھر یہ ڈرگس کیسے یہاں پہنچ رہی ہے، یقیناً اینٹی انفلٹریشن گرڈ کمزور ہے۔‘‘پارلیمانی انتخابات اور کل جماعتی میٹنگ سے متعلق عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس 23 جون کو پٹنہ، بہار میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کرے گی، تاہم میٹنگ میں نیشنل کانفرنس محض خاموش تماشائی بنی رہے گی۔ عمر عبداللہ نے کہا: ’’ ہم یہ سننے کے لیے پٹنہ جائیں گے کہ بڑی پارٹیوں کا عظیم اتحاد (گرینڈ الائنس) کے بارے میں کیا کہنا ہے۔ ہم (نیشنل کانفرنس) ایک چھوٹی پارٹی ہے اور یہاں تک کہ اگر ہم جموں و کشمیر بشمول لداخ کی سبھی چھ پارلیمانی سیٹیں بھی حاصل کر لیں (جموں و کشمیر میں 5 اور لداخ میں 1)، تو بھی حکومت سازی میں ہمارا زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’’پہلے اُن بڑی سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا جو پچاس، سو یا دو سو سیٹوں پر انتخابات میں شرکت کر ہی ہیں، اور چھوٹی پارٹیوں کو اتحاد میں شامل ہونے سے قبل ان بڑی جماعتوں کو خود متحد ہونا چاہئے۔‘‘ نام لیے بغیر عمر عبد اللہ نے ٹی ایم سی، ڈی ایم کے اور دیگر جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’جب ہم حزب اختلاف سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی بات کرتے ہیں تو بنگال کی پارٹی گوا میں اور تمل ناڈو کی جماعت دہلی میں کیونکر الیکشن لڑ رہی ہیں؟ کچھ پارٹیاں ایسی ہیں جن کا جموں و کشمیر میں کوئی بھی کارکن نہیں ہے اور وہ بھی یہاں الیکشن میں کود پڑنے کی خواہاں ہیں۔‘‘ عمر عبداللہ کے مطابق ’’اس طرح کی حرکتوں سے کسی بھی جماعت کو فائدہ نہیں ہوتا۔‘‘جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں مسلسل تاخیر پر عمر عبداللہ نے کہا: ’’یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں سب کچھ بحران کا شکار ہے اور حکومت یہ اچھی طرح سے جانتی ہے، اسی لیے وہ جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد نہیں کرانا چاہتی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہوتا تو حکومت کو یقین ہوتا کہ انہوں نے خطے کی ترقی کی ہے اور وہ ضرور انتخابات منعقد کراتے۔‘‘ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ’’اگر وہ (بی جے پی) جو دعویٰ کر رہے ہیں سچ ہے تو جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی الیکشن بھی منعقد کرائے، دنیا حقیقت کو خود دیکھے گی۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت ڈیٹا لیک کے حوالے سے سنجیدہ نہیں: کانگریس

Next Post

*جنوبی کشمیر میں تین مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
کشتواڑ کے جنگل میں خیمے پر درخت گرنے سے بکروال خاندان کے 4 افراد کی موت

*جنوبی کشمیر میں تین مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے*

نیٹ 2023:چیوا کلان پلوامہ کا عبد الباسط جموں کشمیر میں پہلے جبکہ ملک بھر 113ویں مقام پر

نیٹ 2023:چیوا کلان پلوامہ کا عبد الباسط جموں کشمیر میں پہلے جبکہ ملک بھر 113ویں مقام پر

*کولگام گاؤں کے امام کی جڑواں بیٹیاں NEET میں کوالیفائی ہوئیں*

*کولگام گاؤں کے امام کی جڑواں بیٹیاں NEET میں کوالیفائی ہوئیں*

اٹل دلو نے سری نگر ضلع کے سبزی اگانے والے علاقوں کا دورہ کیا۔

*اٹل دلو مرکز میں سکریٹری، MHA میں بارڈر مینجمنٹ کے طور پر تعینات*

جموں و کشمیر میں امسال 20564 امیدوار نیٹ امتحان میں کامیاب

جموں و کشمیر میں امسال 20564 امیدوار نیٹ امتحان میں کامیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »