• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سینئر پروڈیوسر اور فلمساز زاہد منظور نہ رہے

سینئر پروڈیوسر اور فلمساز زاہد منظور نہ رہے

by امت ڈیسک
15/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر کے ایک نامور فلمساز اور پیشکار زاہد منظور احمد کا سرینگر میں انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ستر برس کے تھے۔ زاہد منظور نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز ستر کی دہائی میں اُس وقت کیا تھا جب حکومت ہند نے سرینگر میں دوردرشن کا مرکز قائم کیا جو ممبئی اور دہلی کے بعد ملک کا تیسرا اہم ترین دور درشن مرکز تھا۔

مشہور بیروکریٹ میر غلام محمد طاؤس کے فرزند زاہد منظور اپنی گونا گوں صلاحیتوں کے باعث اداکاروں اور ٹیلی ویژن سے وابستہ دیگر لوگوں میں بے حد مقبول تھے۔ ان کی ہدایت کاری میں سینکڑوں اداکاروں نے اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے۔ زاہد منظور نے نوے کی دہائی میں دوردرشن کی نوکری کو خیر باد کہا اور سعودی عرب کی راہ لی جہاں انہیں حکمران خانوادے کی ٹیلی ویژن چینل میں ایک کلیدی عہدے پر فائز کیا گیا۔ انہوں نے کئی سال تک سعودی دارالحکومت ریاض میں سکونت اختیار کی۔ سعودی عرب سے واپسی کے بعد زاہد منظور کئی سال تک ایک نجی ٹیلی ویژن چینل ٹیک ون کے ساتھ بھی وابستہ رہے جس دوران انہوں نے کئی نیوز پروگرام اور مباحثے متعارف کئے۔سینئر جرنلسٹ رشید احمد نے زاہد منظور کے انتقال پر کہا کہ وہ ایک دیرینہ ساتھی کی چالیس سال سے زائد کی رفاقت سے محروم ہو گئے ہیں۔ انکے مطابق دوردرشن میں ایام ملازمت کے دوران زاہد منظور نے انہیں ایک استاد کی طرح پڑھایا۔ معروف صحافی محمد سعید ملک نے لکھا کہ زاہد منظور ایک تجربہ کار شخصیت تھے۔ وہ اپنے قابل قدر والد جی ایم میر طاؤس کی طرح نرم خو تھے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کے ایڈیٹر خورشید وانی نے زاہد منظور کی رحلت کو ایک نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ محفلوں میں چار چاند لگانے والی شخصیت تھے اور واقعات کو دلفریب انداز میں پیش کرنے میں انہیں کمال حاصل تھا۔

معروف اداکار مشتاق علی احمد خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کشمیر ایک اعلیٰ صلاحیت کے ٹیلی ویژن ماہر سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے زاہد منظور کی ہدایت میں بنے متعدد ٹیلی سیریلز اور ٹیلی فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ ایک قابل داد پیشہ ور تھے جن کا پیشہ وارانہ تعاون انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔زاہد منظور کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔ انہیں جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہونے کی شکایت پر ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ ان کی میت کو انکی رہائش گاہ واقع گوگجی باغ، سرینگر منتقل کیا گیا جس کے بعد ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔ زاہد منظور کے لواحقین میں انکی اہلیہ، ایک دختر اور ایک فرزند شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایس آئی یو نے کپواڑہ میں پاکستان میں مقیم حزب جنگجو کی جائیداد ضبط کر لی

Next Post

تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ سمندری طوفان بپرجوئے گجرات کے ساحل سے ٹکرایا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ سمندری طوفان بپرجوئے گجرات کے ساحل سے ٹکرایا

تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ سمندری طوفان بپرجوئے گجرات کے ساحل سے ٹکرایا

ہائبرڈ ماڈل قبول ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں منعقد ہو گا

ہائبرڈ ماڈل قبول ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں منعقد ہو گا

سرینگر میں مہاراشٹر بھون کا مجوزہ قیام؛کشمیر میں سیاحت کو فروغ دے گا کہ تباہی ؟

سرینگر میں مہاراشٹر بھون کا مجوزہ قیام؛کشمیر میں سیاحت کو فروغ دے گا کہ تباہی ؟

سرینگر میں مہاراشٹر بھون کا مجوزہ قیام؛کشمیر میں سیاحت کو فروغ دے گا کہ تباہی ؟

گداگری:’’ایک ملٹی ملین ڈالر انڈسٹری‘‘

کپواڑہ میں معرکہ آرائی شروع

کپواڑہ میں معرکہ آرائی شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »