امت نیوز ڈیسک//
16 جون :شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے جماگنڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جمعہ کی علی الصبح جھڑپ شروع ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔تاہم جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی تلاشی تیز کی تو وہاں چھپے ہوئے جنگجوؤں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ جبکہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ دو سے تین عسکریت پسند علاقے میں موجود ہیں۔