امت نیوز ڈیسک //
ضلع کپواڑہ کے جم گنڈ علاقے میں پانچ غیر ملکی ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کپواڑہ کے جم گنڈ علاقے میں پانچ غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں تلاشی کاروائی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پہلے جم گنڈ علاقے میں رات کے دوران ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی تھی۔