امت نیوز ڈیسک//
سوپور، 16 جون: سوپور کا ایک 15 سالہ لڑکا، جو کل سے لاپتہ تھا، کا سراغ مل گیا ہے، یہ بات ایک اہلکار نے جمعہ کی سہ پہر کو بتائی۔
نوجوان جس کی شناخت ہاشم شبیر گوجیری ولد شبیر احمد گوجیری ساکنہ باٹا پورہ سوپور ضلع بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے کل دوپہر سے لاپتہ تھا۔
اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ نوجوان کا سراغ لگا لیا گیا اور قانونی کارروائی کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
اس سے قبل جمعہ کی صبح ہاشم کے اہل خانہ نے KNO کو بتایا کہ وہ کل دوپہر گھر سے نکلا تھا اور انہوں نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن سوپور میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔