امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 16 جون: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے چیئرورڈ گاؤں میں جمعہ کو جنگلی ریچھ کے حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ چیئرورڈ گاؤں میں ایک جنگلی ریچھ نے ایک شخص پر حملہ کیا جس کی شناخت ضمیر احمد بیگ ولد محمد یوسف بیگ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 40/42 سال ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم، وہ اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثنا، مقامی لوگوں نے حکام سے جنگلی ریچھ کو جلد سے جلد پکڑنے کی اپیل کی ہے۔