امت نیوز ڈیسک//
ضلع بارہمولہ کے سوپور تلیبل علاقے میں ہفتے کے روز ایک غیر مقامی شخص کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔
جموں وکشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاش کی شناخت 32 سالہ پنتو ولد وید پرکاش ساکن کبیر پور فیروز آباد اتر پردیش کے بطور کی، جو کہ پولیس کے مطابق 13 جون سے مسلم پیر علاقے سے لاپتہ ہوا تھا۔








