• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عسکریت پسندی ختم ہونے کے دہانے پر تاہم دراندازی ایک چیلنج: ڈی جی پی

عسکریت پسندی ختم ہونے کے دہانے پر تاہم دراندازی ایک چیلنج: ڈی جی پی

by امت ڈیسک
17/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):جموں اور کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ’’مشاہدہ میں آیا ہے کہ عسکریت پسندی کو زندہ رکھنے، اسے دوام بخشنے کے لئے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مسلسل دراندازی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ختم ہو رہی ہے تاہم راجوری اور پونچھ اضلاع میں دراندازی کی کچھ کوششیں کامیاب ہوئی ہیں اور ان چند عسکریت پسندوں نے شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔‘‘ سرینگر میں جشن ڈل پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی سنگھ نے کہا کہ ’’ایک طویل وقفے کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر کے لوگ امن سے مستفید ہو رہے ہیں کیونکہ بچے اسکول جا رہے ہیں، کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں اور سیاح بڑی تعداد میں یہاں پہنچ رہے ہیں۔‘‘

پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ’’عسکریت پسندی دھیرے دھیرے ختم ہو رہی ہے لیکن کنٹرول لائن کے اُس پار سے عسکریت پسندی کو زندہ رکھنے کے لیے دراندازی کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے اس سال دراندازی کی زیادہ تر کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے لیکن کچھ عسکریت پسند صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع اور شمالی کشمیر کے کپوارہ سیکٹروں سے اس طرف داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ ان گروہوں کا سراغ لگانے کے لیے آپریشن جاری ہے اور بہت جلد ان کو ہلاک کر دیا جائے گا۔‘‘ڈی دی پی دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ حال ہی میں دراندازی کی چھ کوششوں کو ناکام بنایا گیا اور کل (16 جون) کو کپوارہ ضلع کے جمہ گنڈ علاقے میں ایل او سی کے نزدیک پانچ عسکریت پسند مارے گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ ’’یہ کل ہی تھا، پونچھ سیکٹر میں ایک اور کوشش کو ناکام بنایا گیا جہاں عسکریت پسندوں کے ایک اور گروپ کو اس طرف داخل ہونے سے روکا گیا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جہیز کیوں مانگا؟ دلہن کے گھر والوں نے دلہا کو درخت سے باندھ دیا

Next Post

غیر مقامی گمشدہ شخص کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
غیر مقامی گمشدہ شخص کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

غیر مقامی گمشدہ شخص کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

ایپل کے ملازم کا کمپنی پر مذہبی بنیاد پر ہراساں کرنے کا الزام، مستعفی

ایپل کے ملازم کا کمپنی پر مذہبی بنیاد پر ہراساں کرنے کا الزام، مستعفی

ڈوڈہ قتل، قاتل نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی

ڈوڈہ قتل، قاتل نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی

جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

جموں و کشمیر کے کٹرہ میں زلزلے کے جھٹکے

جموں و کشمیر کے لوگوں کے فرضی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے دو افراد گرفتار

جموں و کشمیر کے لوگوں کے فرضی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے دو افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »