امت نیوز ڈیسک //
ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں جمعرات کو سڑک کے ایک حادثے میں 1 شخص ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق شیری کے نمبلن علاقے میں دو اسکوٹی آپس میں ٹکرا گئی جس میں 1 شخص ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے جن کو علاج معالجہ کے لئے پی ایچ سی شیری منتقل کیا گیا جہاں پر دو افراد کی حالت ڈاکٹروں نے نازک بتا کر جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت ایک رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔