• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹائٹن آبدوز میں پھنسے پانچوں افراد ہلاک

ٹائٹن آبدوز میں پھنسے پانچوں افراد ہلاک

by امت ڈیسک
23/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ٹائٹن آبدوز میں سوار تمام پانچوں افراد المناک طور پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے آبدوز آپریٹنگ کمپنی (OceanGate) نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آبدوز میں سوار تمام افراد ڈوبے ہوئے ٹائٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے گہرے سمندر میں گئے تھے جہاں ان کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ 18 جون کو اوشین گیٹ کمپنی کی یہ آبدوز سفر پر نکلی تھی لیکن پہلے 2 گھنٹے میں ہی رابطہ منقطع ہو گیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرچ ٹیم کو لاپتہ آبدوز کا ملبہ ٹائٹینک جہاز کے قریب سے مل گیا ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق آبدوز کا ملبہ ملنے کے بعد ماہرین کی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آبدوز کا ملبہ کینیڈا کے ایک جہاز میں تعینات ایک بغیر پائلٹ روبوٹ نے دریافت کیا ہے۔ ٹائٹن آبدوز پر سوار پانچوں افراد معروف ارب پتی تھے۔ اس میں اوشین گیٹ کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹن رش، پرنس داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہمیش ہارڈنگ اور پال-ہنری نرگیولیٹ شامل تھے۔

واضح رہے کہ 18 جون کو امریکی کمپنی اوشین گیٹ کی یہ آبدوز ٹائیٹینک کے ملبے کو دکھانے کے لیے اپنے سفر پر روانہ ہوئی۔ ملبے تک پہنچنے کے لیے ٹائٹینک کا دورہ، وہاں گھومنا پھرنا اور پھر واپس آنا تقریباً آٹھ گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ٹائیٹینک کے ملبے کے قریب جانے میں دو گھنٹے لگتے ہیں۔ چار گھنٹے تک آبدوز ملبے کے ارد گرد کا منظر دکھاتا ہے، جس کے بعد واپسی میں بھی تقریباً دو گھنٹے لگتے ہیں۔

اچانک لاپتہ ہونے والے اس آبدوز کو تلاش کرنا آسان نہیں تھا۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا تھا کہ یہ بہت مشکل ریسکیو آپریشن ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اس سرچ آپریشن میں سرچ ٹیم کو سب سے بڑا مسئلہ پانی میں نظر آنے کا تھا۔دراصل روشنی پانی کے نیچے زیادہ نہیں جاتی، جب کہ آبدوز تقریباً 3 کلومیٹر نیچے تھی، ایسے میں سرچ ٹیم کو صاف دیکھنے میں کافی پریشانی ہو رہی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ سڑک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل، دیگر متعدد زخمی

Next Post

مژھل کپواڑہ میں چار عسکریت پسند ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
کپواڑہ جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے :پولیس

مژھل کپواڑہ میں چار عسکریت پسند ہلاک

اگلے چوبیس گھنٹوں کے لیے قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

اگلے چوبیس گھنٹوں کے لیے قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

بھارت اور امریکہ مل کر دنیا کو بہتر مستقبل دیں گے: مودی

بھارت اور امریکہ مل کر دنیا کو بہتر مستقبل دیں گے: مودی

محبوبہ مفتی نے نالندہ میں یوسف شاہ کے مقبرے پر چادر چڑھائی

محبوبہ مفتی نے نالندہ میں یوسف شاہ کے مقبرے پر چادر چڑھائی

وزیر داخلہ سرینگر میں ’بلیدان ستمب‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر داخلہ سرینگر میں ’بلیدان ستمب‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »