• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت اور امریکہ مل کر دنیا کو بہتر مستقبل دیں گے: مودی

بھارت اور امریکہ مل کر دنیا کو بہتر مستقبل دیں گے: مودی

by امت ڈیسک
23/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
واشنگٹن:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا کی دو سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری دنیا کے مفاد میں ہے اور دونوں ملک مل کر دنیا کو ایک بہتر مستقبل اور مستقبل کو بہتر دنیا دیں گے۔ جمعرات کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ان کے لئے اس عظیم ایوان سے دوسری بار خطاب کرنا فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس سے خطاب کرنا ہمیشہ ایک بڑا اعزاز ہوتا ہے اور دو مرتبہ ایسا کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے کہا ’’جمہوریت ہماری مقدس اور مشترکہ اقدار میں سے ایک ہے۔ جمہوریت وہ جذبہ ہے جو مساوات اور احترام کی حمایت کرتا ہے۔ جمہوریت ایک ایسا نظریہ ہے جو بحث و مباحثہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ جمہوریت ایک ایسا کلچر ہے جو سوچ اور اظہار کو پنکھ دیتا ہے۔ ہندوستان کو قدیم زمانے سے ہی ایسی قدروں سے نوازا گیا ہے۔ ہندوستان جمہوری جذبے کی ترقی میں جمہوریت کی ماں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سب سے پرانا ہے اور بھارت سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ ہماری شراکت داری جمہوریت کے مستقبل کے لیے اچھی علامت ہے۔ ہم مل کر دنیا کو ایک بہتر مستقبل اور مستقبل کو ایک بہتر دنیا دیں گے۔ مودی نے کہا کہ جب سات سال پہلے انہوں نے وزیر اعظم کے طور پر پہلی بار امریکہ کا دورہ کیا تو بھارت دنیا کی 10ویں سب سے بڑی معیشت تھا۔ آج ہندوستان پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور جلد ہی تیسری بڑی معیشت ہوگا۔ جب ہندوستان ترقی کرتا ہے تو پوری دنیا ترقی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ پرانے زمانے کی جھجک اور ہچکچاہٹ کو چھوڑ کر دوستی کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سات سال پہلے جب میں یہاں آیا تھا تب سے امریکہ میں بہت کچھ بدل گیا ہے، لیکن بہت کچھ ویسا ہی رہ گیا ہے – جیسے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دوستی کو گہرا کرنے کا ہمارا عزم۔ گزشتہ چند برسوں میں مصنوعی ذہانت کے دور میں امریکہ اور ہندوستان میں مزید ترقی دیکھی گئی ہے۔ مودی نے کہا کہ جمہوریت، جامع نظم اور استحکام کا جذبہ دونوں ممالک کی عظیم خصوصیات ہیں اور یہ دنیا کے تئیں ہمارا نقطہ نظر بھی واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان زمین اور فطرت کا احترام کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ دونوں ممالک کی عظیم شخصیات سے حاصل کی گئی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، "دو صدیوں سے زیادہ عرصے سے، ہم نے عظیم امریکیوں اور بھارتیوں کی زندگیوں سے ایک دوسرے کو متاثر کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا ہم مہاتما گاندھی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے آزادی، مساوات اور انصاف کے لیے کام کیا تھا۔ آج میں ان میں سے ایک – کانگریسی جان لیوس کو بھی دلی خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گا۔” انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا میں بھارت کے لئے امریکہ کا ایک خاص مقام ہے نیز امریکہ اور آپ سب میں بھی بھارت کے تئیں یہی احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ اس تعاون سے جہاں بھارت اس میدان میں آگے بڑھ رہا ہے وہیں دوسری طرف امریکہ کو بھی اس سے چوطرفہ فائدہ ہورہا ہے۔جب فون بنانے والی کوئی کمپنی بھارت میں سرمایہ کاری کرتی ہے تو اس سے دونوں ممالک میں ملازمتوں اور مواقع کا ایک بہت بڑا ماحولیاتی نظام پیدا ہوتا ہے۔ جب ہندوستان اور امریکہ سیمی کنڈکٹرز اور دیگر اہم شعبوں میں مل کر کام کرتے ہیں، تو دنیا کی سپلائی چینز مضبوط اور زیادہ قابل اعتماد ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صدی کے آغاز میں دونوں ممالک دفاعی تعاون میں اجنبی تھے لیکن اب امریکہ ہمارا سب سے اہم دفاعی پارٹنر ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کئی شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے درمیان وسیع تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعاون کی کوئی حد نہیں اور ہمارے تعلقات بہت فطری ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اگلے چوبیس گھنٹوں کے لیے قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

Next Post

محبوبہ مفتی نے نالندہ میں یوسف شاہ کے مقبرے پر چادر چڑھائی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
محبوبہ مفتی نے نالندہ میں یوسف شاہ کے مقبرے پر چادر چڑھائی

محبوبہ مفتی نے نالندہ میں یوسف شاہ کے مقبرے پر چادر چڑھائی

وزیر داخلہ سرینگر میں ’بلیدان ستمب‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر داخلہ سرینگر میں ’بلیدان ستمب‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

کشمیر میں گرمی ہی چھٹیاں کا اعلان جلد ہوگا: صوبائی کمشنر

کشمیر میں گرمی ہی چھٹیاں کا اعلان جلد ہوگا: صوبائی کمشنر

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

سرینگر سڑک حادثے میں نوجوان اور کپواڑہ میں معصوم لقمہ اجل

*4.5 ملین سے زیادہ خواتین، بچے ہر سال حمل کے دوران مرتے ہیں: اقوام متحدہ*

سرینگر میں ایک شخص کی مبینہ طور پر خودکشی، تحقیقات شروع*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »