• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یاترا کے دوران مقامی لوگوں کو کم سے کم تکلیف ہوگی:فوج

یاترا کے دوران مقامی لوگوں کو کم سے کم تکلیف ہوگی:فوج

by امت ڈیسک
01/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ (جموں و کشمیر):’’فوج، جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی سمیت دیگر ایجنسیز امرناتھ یاتریوں کو ہر سہولیات پہنچانے کے لئے تیار ہے۔ یاتریوں کی سہولت اور حفاظت کے تمام تر انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں اور یاتریوں سمیت انتظامیہ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یاترا کے دوران ہر ایک یاتری کے لئے ہم چوبیس گھنٹے حاضر ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار کمانڈر فسٹ سیکٹر آر آر، بریگیڈئر امندیپ مالہی، نے جنوبی کشمیر کے پہلگام میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قابل ذکر ہے کہ امروز یاترا یا پہلا قافلہ پہلگام، نُنہ وَن بیس کیمپ کے علاوہ گاندربل کے بال تل بیس کیمپ سے گپھا کی اور روانہ ہوا۔

کمانڈر فسٹ سیکٹر آر آر، بریگیڈئر امندیپ مالہی، نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رواں برس امرناتھ یاترا کے پر امن اور ہموار انعقاد کے لئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں اور کواڈ کوپٹرس کے علاوہ نائٹ وژن آلات کو استعمال میں لایا گیا ہے تاکہ یاترا کے دونوں راستوں پر دن رات کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ’’فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو پورے راستے اور اندرونی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے اور فوج یاترا کے احسن انعقاد کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔‘‘امن دیپ سنگھ مالہی نے پہلگام بیس کیمپ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا: ’’ہم سب سے پہلے یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں، امسال پر امن اور ہموار یاترا کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا: ’’پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے پوتر گھپا تک جانے کے سبھی راستوں پر دن رات نگرانی کے لئے کواڈ کوپٹر اور نائٹ وژن آلات کا استعمال کیا گیا ہے، فوج کے علاوہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو اونچی جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے، اندرونی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی ٹکڑیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ فوجی جوانوں کو سمجھایا گیا ہے کہ وہ یاترا کے دوران مقامی لوگوں کی کم سے کم تکلیف کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا کام کاج متاثر نہ ہو سکے۔‘‘

سیکٹر کمانڈر نے مزید کہا کہ ’’کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ’مائونٹین اینڈ اولانچ ریسکیو‘ ٹیموں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ امسال فوری اور موثر رسپانس ٹیمیں کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں تیز انخلاء کو یقینی بنائیں گی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ امسال این ڈی ایم اے، این ڈی آر ایم اور ایس آر ڈی آر ایم کی ٹیموں نے مشترکہ مشقیں کیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بر وقت کارروائیوں کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘ اس دوران فوج کی آر آر کے 3 سیکٹر کمانڈر اتل راجپوت نے کہا کہ ’’پر امن یاترا کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کثیر سطحی سیکورٹی گرڈ کو لگا دیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’پوتر گھپا کی طرف جانے والے راستوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کے آلات، نائٹ وژن آلات، انٹی ڈرون ٹیمیوں اور بم سکاڈ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یاتریوں کے انخلا کے لئے ایمرجنسی ہیلی پیڈس کو تیار رکھا گیا ہے۔‘‘

فوجی افسر نے مزید کہا کہ سال گزشتہ کی قدرتی آفت کو مد نظر رکھتے ہوئے امسال اس سلسلے میں موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’ہم مقامی لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جو یاترا کے کلیدی متعلقین ہیں، یہ یاترا کشمیریت کا مظاہرہ کرنے کا ایک اور موقع ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’فوج آخری یاتری کی محفوظ واپسی کو بھی یقینی بنائے گی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ 62 دنوں پر محیط شری امر ناتھ یاترا کا ہفتے کی صبح آغاز ہوا اور یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مہاراشٹر میں خوفناک بس حادثہ، چھبیس مسافروں کی موت

Next Post

سمپت پرکاش کے انتقال ٔپرکشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفکچرس فیڈریشن کا اظہار دکھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
سمپت پرکاش کے انتقال ٔپرکشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفکچرس فیڈریشن کا اظہار دکھ

سمپت پرکاش کے انتقال ٔپرکشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفکچرس فیڈریشن کا اظہار دکھ

دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ سے باہر

دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ سے باہر

امرناتھ یاترا کے لیے تیسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

امرناتھ یاترا کے لیے تیسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

ٹویٹر پر پوسٹ پڑھنے کی حد محدود

ٹویٹر پر پوسٹ پڑھنے کی حد محدود

پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز

پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »